پیرس (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ شزرا منصب علی خان کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے کے مینڈیٹ اور اصولوں پر عملدرآمد کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ پیرس میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے دو سو چارویں اجلاس میں اپنے بیان میںانہوں
نے مذاکرات اور ثقافتی تنوع کے فروغ میں ادارے کے قابل قدر کردار کو سراہا کیونکہ تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں اس کے تعاون کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔ڈاکٹر شزرا منصب نے ایگزیکٹو بورڈ کو یقین دلایا کہ پاکستان یونیسکو کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور سب کے لئے یکساں، منصفانہ اور سماجی طور پر آزادانہ دنیا کے لئے کوشاں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔