اسلام آ با د (آ ئی این پی)پا رلیمنٹ کی پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے ارکان میں نوک جھوک، مسلم لیگ(ن) کے شیخ رو حیل اصغر نے تحر یک انصاف کے شفقت محمود کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ سارا پنڈ وی مر جا وے تے تسی چو ہدری نہیں بن سکدے،جس پر کمیٹی کا اجلاس کشت زعفران بن گیا۔ منگل کو کمیٹی کا اجلاس
چیئر مین کمیٹی خورشید شا ہ کی صدارت میں ہوا، کمیٹی نے پا کستان ہا ؤسنگ ور کس کے تحت ایک منصو بہ میں ہو نے والی بے ضا بطگیو ں با رے انکوا ئری کا حکم دیا تو کمیٹی ر کن مو لا نا غفور حیدری نے کہا کہ جو معاملہ جمعیت علما ئے اسلام سے متعلق ہے ا س کے با رے میں انکوا ئری کا حکم دے دیا گیا ہے،پا کستان مسلم لیگ (ن) اور پا کستان پیپلز پا رٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے ، اس پر کمیٹی رکن رو حیل اصغر نے کہا آ پ دو نو ں جما عتو ں کے اتحا دی رہے ہیں ، رو حیل اصغر نے شفقت محمود کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ اگر آ پ کو اقتدار کا مو قع ملا تو یہ آ پ کے ساتھ بھی ہو ں گے تا ہم ایک با ت اہم ہے کہ سارا پنڈ وی مر جا وے تسا ں چو ہدری نہیں بن سکدے، اس با ت پر کمیٹی ار کان نے قہقہ لگا یا اور شفقت محمود بھی مسکرا تے رہے۔ کمیٹی ر کن غلام مصطفی نے کہا کہ منصو بہ کی جگہ کا معا ئنہ کر نے کیلئے مو لا نا غفور حیدری کو بھیجا جا ئے تا کہ یہ اس کی تکمیل کے لیئے د عا کروا سکیں اور اگر منصو بہ مکمل نہیں ہو رہا تو پھر اس کی فا تحہ خا نہ کروا دی جا ئے جس پر غفور حیدری نے کہا جو حا ل دو نو ں سیا سی جما عتو ں نے ملک کا کیا ہے اس پر بھی د عا کر نے کی ضرورت ہے۔