اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سے ملاقات کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، شدید شرمندگی کا سامنا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہو سکی، انتظامیہ نے عمران خان کی آمد سے قبل ہی کیپٹن صفدر کو جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نکال دیا۔
گزشتہ روزعمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سے قبل کیپٹن (ر) صفدر جوڈیشل کمپلیکس میں ہی موجود تھے۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں سے کہا کہ آج عدالت میں 2 کپتانوں کا آمنا سامنا ہوگاہم سیاسی بندے ہیں عمران خان آئے تو ان کیلئے ہاتھ پھیلاوں گا۔ جوڈیشل کمپلیکس انتظامیہ نے عمران خان کی آمد سے قبل ہی کیپٹن صفدر کو جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نکال دیا۔