لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اربوں روپے کے فراڈ میں شریک ملزم عرفان بشیر کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم عرفان بشیر مرکزی ملزم احمد سیال کا قریبی ساتھی ہے،ملزم پاکپتن میں بطور سٹاکسٹ فراڈ کا حصہ رہا۔ملزمان نے سستی موٹر سائیکل کے نام پر عوام سے غیر قانونی طور پراربوں روپے بٹورے،ملزمان نے ایم این ایم نامی کمپنی کو ایس ای سی پی سے
رجسٹر ڈ کرواتے ہوئےدھوکہ دہی سے سینکڑوں موٹر سائیکل تقسیم بھی کیے،مرکزی ملزم احمد سیال نیب کے زیر حراست،شریک ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں ۔یب لاہور اب تک 4ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا جا چکا ہے، ہزاروں متاثرین اربوں روپے کے کلیم نیب لاہور میں داخل کروا چکے،دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کیلئے نیب حکام سرگرم ہے ۔ ملزم عرفان بشیر کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج ( بدھ ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔