پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا باقاعدہ آغاز،بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کب سے بند ہو جائیگا ، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس،کسٹمز تمام ایئر لائنز اور متعلقہ ادارے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کارگو،ہینڈلنگ اور دیگر سروسز کی منتقلی اور تنصیب کا عمل مزید تیز کریں، ضلعی انتظامیہ نیوانٹر نیشنل ایئر پورٹ تک رسائی کیلئے ٹرانسپورٹ روٹس اور ایئر لائنز اپنے ملازمین کونیو ایئر پورٹ تک رسائی کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کریں،20اپریل کو نئے

انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرپروازوں کی آمدورفت کا باقاعدہ آغازہوجائے گا۔مشیر وزیراعظم نے یہ بات منگل کو بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے مشرف رسول سیام،پی آئی اے ،ایئر بلیو ،سرین ایئر لائن کے حکام ،راولپنڈی اسلام آباد کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف ) اور ایئر لائنز تکنیکی شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی ۔پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیام نے پی آئی اے کے فلائیٹ آپریشن ،کارگو ،کچن ، ہینڈلنگ سمیت دیگر امور کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن 19اپریل رات 11بجکر 45منٹ پر بند ہو جائیگا اور اس کے ٹھیک ساڑھے تین گھنٹے کے بعد 20اپریل کو علی الصبح 3بجے نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت کے آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے بتایا کہ پی آئی اے ،سول ایوی ایشن ،کسٹم ،اے این ایف ،اے ایس ایف سمیت تمام متعلقہ ادارے مربوط رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام امور بہتر انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

سردار مہتاب احمد خان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ نئے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر عوام الناس کیلئے معیاری کیفے ٹیریا ،ٹوائلٹس ،کشادہ انتظار گاہ ،آمد اور روانگی کے لاؤنج ،ہینڈلنگ ، کارگو کے حوالے سے تمام انتظامات کو فوری طور پرحتمی شکل دی جائے اور اس ضمن میں سروسز منتقلی اور تنصیب کے عمل بھی تیزی کیا جائے تا کہ نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن کے آغاز سے

قبل یومیہ کی بنیاد پر قومی اخبارات میں نئے ایئر پورٹ کے روٹ اور رسائی سے متعلق اشتہارات جاری کریں اوراپنی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی روٹ اور رسائی سے متعلق معلومات اپ لوڈ کریں تا کہ شہریوں کو نئے ایئر پورٹ تک رسائی سے متعلق بروقت اور مصدقہ معلومات مل سکیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام ایئر لائنز اپنے ملازمین کو نئے ایئر پورٹ تک رسائی کیلئے بھی سہولیات فراہم کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…