پشاور(این این آئی)پشاور کے تاجر برادری صوبائی حکومت کی جانب سے بی آر ٹی اورہیر ٹیج منصوبے میں تاخیر کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے اور دھمکی دی کہ اگر حکومت نے منصوبوں کو مقررہ وقت تک مکمل نہیں کیا تو بنی گالہ میں احتجاج کرنے پر مجبورہوجائینگے۔پشاورکی تاجر برادری اپنے مطالبات کے لیے سراپا احتجاج بن گئی تاجر رہنماچوک یادگار پر جمع ہوکرصوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،۔تاجر وں نے
بینرزاورپلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے،،،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صوبائی حکومت سے اپنے وعدے کے مطابق فی دکان کے لیے دو لاکھ روپے معاوضہ کا مطالبہ بھی کیا۔اگر حکومت نے زیر تعمیر منصوبوں کو مقررہ وقت تک مکمل نہ کیا تو آئندہ احتجاج بنی گالہ میں ہی کرینگے ۔تاجروں نے حکومت کو متنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تاجروں کامذید معاشی قتل عام بند کریں ۔