پشاور (آن لائن) نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے صوبے کے ایک اہم شخصیت نے معذرت کر لی ہے ان کی کلیرنس قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے بھی دی گئی تھی خیبرپختونخوا اسمبلی 28مئی کو تحلیل کردی جائیگی نگران سیٹ اپ کے لئے حکومت اور اپوزیشن سے رابطے شروع کئے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے کی صورت میں اکتیس مئی تک نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان کردیا جائے گا۔
اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں یہ معاملہ صوبائی اسمبلی کی کمیٹی کو بھیجوادیا جائے گا اور پانچ جون کو نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان صوبائی اسمبلی کی کمیٹیاں یا الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔ صوبائی سطح پر بننے والی کمیٹی اس ترتیب سے چھ ارکان پر مشتمل ہو گی آرٹیکل 224اے کی شق ایک اوردو کے تحت کمیٹی کو نام موصول ہونے کے تین دن کے اندر اندر نگران وزیر اعلیٰ کسی ایک نام کا انتخاب کرنا ہو گا۔