سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) گیارہویں جماعت کی طلبہ سے زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر گلا دباء کر قتل کر دیا،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی،،تفصیلات کے مطابق ،کوٹمومن کی رہائشی گیارویں جماعت کی طالبہ موباح کو سات روز قبل گھر کے باہر سے اغواء کر کے نامعلوم افراد ویرانے میں لے گئے اور وہاں پر اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر موباح نے مزاحمت کی تعش میں آ کر
ملزمان نے موباح کو گلا دبا دیا ،جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی طالبہ کو تشویشناک حالت میں لاہورمنتقل کر گیا جہاں پر چھ روز تک موت و حیات کی کشمکش کے بعد چل بسی،طالبہ کی نعش کوٹمومن پولیس نے تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا، آر پی او نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں۔