وہاڑی(این این آ ئی)بہاؤالدین ذکریہ یونیورسٹی کیمپس(وہاڑی)میں لاء ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی ڈانس پارٹی کا ڈراپ سین یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈانس وڈیو بنانے والے اور میڈیا نمائندوں کو دینے والوں کی نشاندہی کیلئے خفیہ مانیٹرنگ شروع کردی میڈیا نمائندگان کے بعض نمائندوں سے بھی رابطوں کا انکشاف ڈانس کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی شو کاز دینے اور بعد ازاں رجسٹریشن منسوخ کرنے کی بھی تیاریاں۔ باوثوق ذرائع کیمطابق ذکریہ یونیورسٹی کیمپس وہاڑی کے ڈائریکٹر اور
ہیڈ آ ف ڈیپارٹمنٹ نے لاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں ہونے والے ڈانس اور شیڈول کے برعکس ہونے والی پارٹی کی انکوائری شروع کردی ہے ایجنڈا کے برعکس ہونے والی ڈانس پارٹی میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات اور دو مخصوص پروفیسرز پر مشتمل خفیہ مانیٹرننگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو خفیہ طور پر وڈیو بنانے اور میڈیا نمائندوں کو دینے میں ملوث ہیں کی نشاندہی کی جائے تاکہ انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ذرائع کیمطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران اپنی جان بچانے کیلئے سارا کا سارا ملبہ سٹوڈنٹس پر ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں اور مکمل منصوبہ بندی بھی کئے ہوئے ہیں جبکہ طلبہ و طالبات کی وڈیوں کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے یونیورسٹی انتظامیہ کے تعلیمی نظام پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جائے ہیں اور شدید غم و غصہ کا بھی اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی واقع کو شرمناک قرار دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب،وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس کے معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور سٹوڈنٹس کے خلاف کسی انتقامی کاروائی کو جوازبناکر طلبہ و طالبات کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر بی زیڈ یو وہاڑی ڈاکٹر وقاص کا موبائل مسلسل بند جارہا تھا جبکہ وائس چانسلر بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر طاہر امین کے پی اے کو مکمل معلومات سے آ گاہ کیا اور مؤقف لینا چاہا تو انہوں نے ٹال مٹول کردی اور کہا کہ وائس چانسلر سے بعد بھی رابطہ کروادوں گا وہی مؤقف دیں گے جو بعد ازاں رابطہ نہ کروایا گیا۔