پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

غذائیں جو آپ کو توجہ کے ساتھ کام کرنے میں مدد دیں

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی بھی کام کرتے وقت اس پر پوری توجہ رکھنا بےحد ضروری ہے، اب چاہے آپ پڑھائی کررہے ہوں یا پھر کوئی بھی اہم کام ہو بغیر توجہ یہ صحیح نہیں ہوپائے گا۔ آج کے دور میں جب انسان ایک ساتھ بہت سے کام کرنے میں مصروف ہوتا ہے تو کسی ایک کام پر توجہ رکھنا کافی مشکل ہے۔ لیکن اب آپ بہترین غذاء کی مدد سے اپنے کام کو بھرپور توجہ کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ دن بھر ہمارے ایکٹو ہونے یا سست ہونے کا راز ان غذاؤں میں چھپا ہوتا ہے جسے ہم کھاتے ہیں۔ اگر دن کا کھانا پیٹ بھر کھا لیا جائے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کو نیند نہ آئے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی غذاء صحیح انداز میں لی جائے، کیوں کہ ہم جو بھی کھاتے ہیں اس کا تعلق ہمارے مزاج اور طاقت دونوں سے ہوتا ہے۔ ناشتہ کیا ناشتہ دن بھر کی سب سے اہم غذاء ہے؟ جی ہاں، ناشتہ کرنا بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے بہت اہم ہے، جب آپ سوتے ہیں تو آپ کی شوگر لیول نیچے جاتی ہے، اس لیے سو کر اٹھنے کے بعد اگر ناشتہ نہ کیا جائے تو آپ کا ذہن تھکاوٹ محسوس کرے گا، جس کے بعد تھکاوٹ یا نیند کی کیفیت ہوگی، اس لیے ناشتہ کرنا بالکل نہ بھولیں۔ دلیہ دلیا کھانا ہماری صحت کے لیے ویسے ہی اچھا ہے، یہ ہضم ہونے زیادہ وقت لیتا ہے اس لیے کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی، اس سے جسم کو طاقت ملتی ہے جس کے باعث کام پر فوکس بہتر رکھا جاسکتا ہے۔ مچھلی مچھلی میں پروٹین اور اومیگا 3 کی مقدار زیادہ ہے اس لیے اپنی غذاء کا حصہ ضرور بنائیں۔ اسے کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے، جس سے ہر کام کافی بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے جبکہ سستی ہونے کے امکان بھی کم ہوجائیں گے۔ ڈارک چاکلیٹ ڈارک چاکلیٹ کو اگر کم کم مقدار میں کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے بے حد مؤثر ہے، کئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چاکلیٹ میں موجود کوکو بیج ذہنی دباؤ دور کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض کی روک تھام میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

بلیو بیریز بلو بیریز یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں، اس کے کئی اور فوائد بھی ہیں، تاہم بلو بیریز کھانے کا سب سے زیادہ فائدہ یہی ہے کہ یہ ذہنی صحت کیلیے بے حد مؤثر ہیں۔ کافی پوری دنیا میں یہ مانا جاتا ہے کہ نیند بھگانے کے لئے کافی کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے، اس سے زیادہ ایکٹو آپ کو کوئی اور غذاء نہیں بنا سکتی اور کئی تجربات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بہتر توجہ کے لیے کافی میں موجود کیفین کا استعمال کافی مؤثر ہے۔

سبز چائے سبز چائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ سبز چائے کا استعمال کریں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سبز چائے آپ کو اپنے کام میں بہتر توجہ رکھنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ پانی پانی ویسے بھی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے، پانی کو بھی اپنے جسم کی اہم غذاء سمجھیں کیوں کہ اس کو زیادہ سے زیادہ پینے سے آپ اپنے روزمرہ کے کاموں پر زیادہ بہترین انداز میں توجہ دے سکتے ہیں۔ یہ تمام غذائیں آپ کو بہترین توجہ کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے سکتی ہیں، اس لیے آج سے ہی ان کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…