منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

کراچی میں بڑ ا آپریشن کرنے کی تیاریاں مکمل ان افراد کوچن چن کر مارا جائیگا،حکمت عملی طے

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی) کراچی کے علاقے لیاری میں دہشت گردوں اوربھتاخوروں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ دہشت گردوں کے سر کی قیمت 10 سے50لاکھ روپے تک مقررکی جائے گی۔18 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقررکرنے کیلئے ڈی آئی جی ساوتھ نے آئی جی کو خط بھیجا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی تاج عرف تاجو اور حال ہی میں ذکری محلے میں رینجرز پر حملے میں ملوث زاہد لاڈلہ بھی ان 18 ملزمان میں شامل ہیں۔

سندھ پولیس نے لیاری میں بیامنی کے ذمے دار دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھیگئے خط میں لیاری گینگ وار کے 18 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 10سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ان دہشت گردوں کیخلاف کلاکوٹ، کلری، نیپئر، بغدادی، کھارادر، ڈاکس، چاکیواڑہ اور جیکسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔خط میں عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تاج عرف تاجو اور مومن خان کے سرکی قیمت 50 ،50 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اولڈ سٹی ایریا میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے میں سرفہرست وصی اللہ لاکھو ، ایاز زہری اور فاروق عرف مایا کے سروں کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔خط کے مطابق فیصل پٹھان، شفیع پٹھان، ملا نثار ، زاہد لاڈلہ، شاہد عرف ایم سی بی کے سروں کی قیمت 20 لاکھ مقرر کئے جانے ،جبکہ سراج الاسلام، جبرائیل عرف پٹھان اور آغا شوکت کے سروں کی قیمت 10 دس لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔فہرست میں نامزد ملزمان لمبے عرصہ سے مفرور ہیں جنہیں پولیس اور سیکورٹی ادارے گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہیں جبکہ ان ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر ہونے پر ان کی یقینی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…