اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

روس سے ایس یو۔35لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں ،انجینئر خرم دستگیر

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ( این این آئی)وفاقی وزیر وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے جدیدترین فوجی آلات خریدے گا،پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحتT-90ٹینکوں کی خریداری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے،ایس یو۔35لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی شعبے میں 2014میں پاک روس دفاعی معاہدہ پر دستخط کئے گئے جسکے نتیجے میں ہم نے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ۔

پاکستان نے ایم آئی35ہیلی کاپٹر خریدے اور اب ہم فوجی مشقوں، آلات اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کے لئے پر امید ہیں۔جنوبی اور وسطی ایشیا میں سیکورٹی امور کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور روس دونوں مستحکم اور جمہوری افغانستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کو سراہا اور دوسری عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسی طرح کی حکمت عملی وضع کریں۔پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی 90 ٹینک، لڑاکا جیٹ طیارے اور دفاعی نظام کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے، اس حوالے سے روس سے بات چیت جاری ہے۔اخرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کا معترف ہے اور دیگر عالمی طاقتوں کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ روس کی طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کریں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…