منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ظلم کی انتہا، زمین کی خاطر سگے بھائیوں نے بہن کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ آپ کا دل بھی دہل جائیگا

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خانیوال میں ظالم کی انتہا، وراثتی جائیداد کے  تنازعہ پر تین بھائیوں نے مل کر بہن کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں، خاتون کی حالت تشویشناک ، نشتر ہسپتال  منتقل ،میڈیا رپورٹس کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر 1 اے ایچ میں اختری بیگم کا بھائیوں کے ساتھ وراثتی جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اختری بیگم اپنی وراثتی زمین میں کاشت گندم کی فصل میں گئی تو وہاں پر اس کے 3 سگے بھائی یسین، شبیر اور احمد بھی آگئے جنہوں  نے آتے ہی

اپنی بہن کو پکڑ لیا، پہلے تو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد کسی کے وار کر کے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور بعد میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا میں منتقل کیا۔ جہاں اس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔ رشتہ داروں کے مطابق ان کے اس وراثتی رقبہ پر کافی دفعہ لڑائی جھگڑے بھی ہو چکے ہیں ۔تینوں ملزم تاحال آزاد ہیں پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتارکر لیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…