پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبنگ خان کے گھر کے باہر مداحوں کا جم غفیر وہیں ایسا کیا منظر دیکھ لیا جس نے سلمان خان کی آنکھوں کو نم کر دیا ‎

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کالے ہرن کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دبنگ خان نے کالے ہرن کیس میں جودھ پور جیل میں 2 دن گزارے تھے، بعد میں عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد سپر سٹار جودھ پور جیل سے

ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے ۔ ۔سلمان خان کے مداح اپنے موبائل میں ان کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔سلمان خان نے اپنے تمام مداحوں کو اشارے سے کہا کہ اب وہ آرام کرنا چاہ رہے ہیں۔۔سلمان خان کے مداحوں نے عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم بھی کیا۔سلمان خان کے مداح پچھلے تین روز سے ان کے گھر کے باہر جمع تھے۔مداحوں کو جذباتی دیکھ کر سلمان خان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔واضح رہے کہعدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سلمان خان کو بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں 7 مئی کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصلے کے وقت دبنگ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے رہائی کے فیصلے پر خوب جشن منایا جبکہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد جیل کی جانب روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ سپر اسٹار کی رہائی کے موقع پر استقبال کریں گے۔ جودھ پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے جج روندا کمار جوشی نے ہفتہ کے روز سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانا تھا لیکن اس سے قبل جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجستھان ہائیکورٹ نے جج روندرا کمار جوشی سمیت 87 ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کردیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سلمان خان کو سزا سنانے والے جج دیو کمار کھتری کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ججز کے تبادلے معمول کی کارروائی ہے اور

ہر سال 15 سے 30اپریل کے دوران راجستھان ہائیکورٹ کی جانب سے تبادلے کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…