اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ گروپ کے صحافی احمد نورانی نے اپنے ایک ڈیلیٹ شدہ ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے دو ممبران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کیلئے کام کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں احمد نورانی نے دعویٰ کرتے ہوئے اپنے
پیغام میں لکھا تھا کہ ’’پانامہ جے آئی ٹی کے دو ممبران دراصل بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کیلئے کام کر رہے ہیں‘‘۔ احمد نورانی کی یہ ٹویٹ جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کی تو اس کے فوری بعد احمد نورانی اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔