بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ انسانیت کا درس دینے والے سچن ٹنڈولکر کا اصلی روپ بھی سامنے آگیا‘‘ شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر تنگ نظری کا مظاہرہ کر دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) شاہد آفریدی کی ایک ٹویٹ نے نام نہاد بھارتی ہیروز کے منہ سے شرافت کا نقاب ہٹا دیا۔شاہد خان آفریدی کے ٹویٹر پر کشمیریوں کی حمایت اور اقوام متحدہ سے مظالم کا نوٹس لینے کے مطالبے سے بھارتی میڈیا اور وہاں کے کرکٹرز کے تن بدن میں ایسی آگ لگائی کہ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔کشمیر کی وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی فوج کی حمایت میں سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی سامنے آگئے

جو خود ٹویٹر وغیرہ پر انسانیت کا درس دیتے نہیں تھکتے۔ایک تقریب کے بعد جب میڈیا کی جانب سے شاہد آفریدی کے ٹویٹ کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو ٹنڈولکر نے کہاکہ ہمارے پاس ایسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جوملک کو چلا سکتے ہیں، ہمیں کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں جو ہمیں بتائے کہ کیا کرنا ہے۔ایک اور بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے کہا کہ پہلے خود اپنے ملک کی حالت سدھارو، اپنی سوچ اپنے پاس رکھو، اپنے ملک کا جو ہم کررہے ہیں وہ اچھا ہی ہے اور آگے جو کرنا ہے وہ ہمیں اچھے پتا ہے، زیادہ دماغ مت لگائو، اپنے خیالات اپنے پاس رکھو۔سریش رائنا نے بھی اسی طرح کی باتیں کیں، اس سے قبل گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی اور کپیل دیو بھی ایسے ہی خیالات کااظہار کرچکے ہیں۔ دوسری جانب شاہد آفریدی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کے مطابق حق کی بات کرنے سے وہ بالکل نہیں ڈرتے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…