پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

خاندان میں شادیوں کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)کزنز کی آپشن میں شادی ان کی اولاد میں مختلف ذہنی امراض جیسے ڈپریشن اور ذہنی بے چینی وغیرہ کا خطرہ تین گنا تک بڑھا سکتی ہے۔ یہ دعویٰ آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کوئینز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کزن میرجز کے نتیجے میں ان کے بچوں میں شیزوفرینیا جیسے مرض کا امکان دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

خاندان میں شادیاں بچوں میں جینیاتی بیماری کا باعث محققین یہ جاننے میں ناکام رہے کہ رشتے داروں میں شادی کے نتیجے میں ان کی اولاد میں ذہنی عوارض کا خطرہ کیوں بڑھتا ہے تاہم ماضی میں سامنے آنے والی طبی تحقیقی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایسا کرنے سے جینیاتی عوارض کا امکان بڑھتا ہے۔ اس طرح کے امراض والدین سے بچوں میں مخصوص ڈی این اے کے باعث ورثے میں منتقل ہوتے ہیں، جیسے سیکھنے میں مشکلات اور ذہنی معذوری وغیرہ۔ دنیا میں ہر 10 میں سے ایک بچے کے والدین ایک دوسرے کے رشتے دار ہوتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج چونکا دینے والے ہیں، کیونکہ عام طور پر کسی شخص میں شیزوفرینیا کا خطرہ 0.3 سے 0.66 فیصد تک ہوتا ہے تاہم رشتے داروں کی آپسی شادیوں سے یہ خطرہ 0.6 فیصد سے 1.32 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد اسی طرح عام افراد میں ڈپریشن کا خطرہ زندگی میں 10 فیصد تک ہوتا ہے مگر کزن میرج کے نتیجے میں یہ خطرہ 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 3 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی پیدائش 1971 سے 1986 کے درمیان ہوئی تھی۔ ان افراد کے والدین سے آپسی رشتے داری کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جاما سائیکاٹری میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…