جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’قندوز مدرسے پر امریکی بمباری سے سینکڑوں حفاظ کرام کی شہادت‘‘ نبی کریمﷺ کے دور میں جب بڑی تعداد میں حفاظ شہید ہوئے تو آپ ؐ نےکیا کام کیا تھا، ایسی سنت رسولؐ جسے اداکرنے پر گھر بیٹھے ہی آپ ہزاروں شہدا جتنا ثواب پا لینگے

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قندوز میں ایک مدرسے میں حفاظ کرام کی دستار بندی تقریب کے دوران امریکی بمباری سے 500سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں بڑی تعداد حفاظ کرام کی تھی۔ امریکی بمباری سے بڑی تعداد میں حفاظ کرام کی شہادت پر پورا عالم اسلام دل گرفتہ ہے اور امریکہ کے خلاف غم وغصہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقے

ڈمہ  ڈولا میں واقعہ ایک مدرسے پر حملہ کر کے بڑی تعداد میں وہاں موجود طالبعلموں کو شہید کر دیا تھا۔ امریکہ نے اس حملے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے طالبان کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔ ڈمہ ڈولا کا مدرسہ گزشتہ کئی برسوں سے وہاں قائم اور دینی تعلیم دے رہا تھاجہاں سے کئی طالب علم فارغ التحصیل ہو چکے تھے۔ قندوز میں بھی جس مدرسے پر امریکی بمباری سے حفاظ شہید ہوئے اس پر امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں حملہ کیا جب کہ عینی شاہدین کے مطابق قندوز مدرسے میں ایک بھی طالبان موجود نہیں تھا اور نہ ہی امریکی بمباری میں شہید ہونے والے افراد میں کسی طالبان کی موجودگی سامنے آسکی۔ قندوز مدرسے میں بمباری سے بڑی تعداد میں حفاظ کرام کی شہادت نہایت دلگرفتہ سانحہ ہے۔ حضور اکرمﷺ کے دور میں ستر حفاظ شہید ہوئے تو آپ نے ایک ماہ تک فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھی اور قاتلوں کیلئے بددعا فرمائی۔ پاکستان اور افغانستان کے علمائے کرام نے بھی قندوز واقعہ کے بعد نماز فجر میں تمام مسلمانوں سے قنوت نازلہ پڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے امریکہ کیلئے بددعا کی اپیل کی ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ حدیث شریف کے مطابق جس نے حضور ﷺ کی ایک سنت کو زندہ کیا اس کو ایک ہزار شہدا کے برابر ثواب ملتا ہے لہٰذاسنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے حفاظ کرام کے قاتلوں سے برأت کا اعلان کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…