پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکارکمال راشد خان پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہو گئے

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلموں پر تبصرے اور سپر اسٹارز پر نامناسب الفاظ میں تنقید کرنے والے بھارتی تجزیہ کار و اداکار کمال راشد خان جو کے آر کے کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں-عرفان خان کے بعد ایک اور بالی ووڈ اداکار تشویشناک بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ بالی ووڈ فلموں پر بے لاگ تبصروں اور متنازع بیانات دینے والے کمال راشد خان پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

جس کی تصدیق انہوں نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کی۔کمال راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں کینسر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں تیسرے درجے کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور میرے پاس زندہ رہنے کے لئے صرف ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہے۔ کمال راشد نے کہا کہ مجھے صرف دو باتوں کا ہی افسوس رہے گا ایک تو یہ کہ میں بطور پروڈیوسر ایک اچھی سی فلم بنانا چاہتا تھا اور دوسرا یہ کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنا اور اْن کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتا تھا-انہوں نے کہا کہ مجھے اب کسی کی ہمدردی کی بھی ضرورت نہیں جب کہ میں اب بھی اْن لوگوں کی حوصلہ افزائی کروں گا جو مجھے گالیاں ،نفرت اور پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے دکھی انداز میں کہا کہ میں زندگی کے آخری ایام اپنی فیملی کے ساتھ گزار چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ کمال راشد اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے اپنا اکائونٹ بند ہونے کے بعد ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…