منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

روحانی طور پر کمزور اور ترقی کے خواہشمندافرادکی مرادیں غیب سے پوری ہوں ؕمظلوم انسانوں کے لئے وہ طاقتور وظیفہ جو ان کی ڈھال بن جاتا ہے

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مظلوم اور شریف لوگ کمزور ہونے کے باعث اپنے حق سے محروم کر دئیے جاتے ہیں اور ان کی یہ کمزوری مستقل ان کے گلے کا ڈھول بن کر بجتی رہتی ہے۔ زیادہ تر مشاہدہ میں آیا ہے کہ روحانی طور پر کمزور انسان ہی دوسروں کا نشانہ بنتے ہیں ، روحانی طور پر طاقتور افراد جسمانی قوت کو بھی استعمال کرتے ہوئے طاقت و جرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

روحانی اعتبار سے طاقت اور جرأت حاصل کرنے ساتھ رب تعالیٰ کی جانب سے نصرت و تائیدکیلئے اللہ رب العزت کے اسم مبارکہ یا رافع کی تاثیر ایسی تاثیر ہے کہ کوئی بھی مظلوم اس کو اپنی ڈھال بنا سکتا ہے۔ طاقتور اور ظالم کا مقابلہ کرنے کیلئے اس اسم پاک کو1100مرتبہ روزانہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک11دن پڑھے روزانہ پڑھنے کے لیے بعد سجدہ میں جاکر اللہ تعالیٰ کے حضور ظا لم سے اس کی پناہ مانگے ظالم زیر ہو جائے گا. اگر کسی ملازم کے عہدے کی ترقی رک چکی ہو اور کسی بھی وجہ سے اس کے افسران بالا رکاوٹ ڈال رہے ہو ں تو ملازم کو چاہئے کہ پیر کے دن بعد از نماز مغرب707مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے اور یہ عمل11دن جاری رکھے اس کے بعد توقف کرے اور دوبارہ پیر آنے پر یہی عمل کرے پھر توقف کرے اور تیسرے پیر کو بھی یہ عمل کرے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور جھولی پھیلا کر اپنی ملازمت میں ترقی کی دعا کرے .اس میں کوئی شک نہیں کہ حق تعالیٰ اسے ترقی عطا فرمائے. عمل شروع کرنے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک لازمی پڑھنا ہے ۔نفسا نفسی کے دور میں جہاں ہر کوئی متعدد مسائل میں جکڑا نظر آتا ہے وہیں ان مسائل میں چند سنجیدہ مسائل ایسے بھی ہیں جو ہمارے معاشرےپرمنفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ جیسا کہ شادی کا نہ ہونا ،ملازمت کا نہ ملنا وغیرہ۔اللہ تعالیٰ کا کلام حق قرآن کریم جہاں کئی بیماریوں کا حل ہے

وہیں وہ اس طرح کے مسائل سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قرآن کریم کی سورہ نحل کی آیت وان تعدو انعمۃ اللہ لا تحصوھا ان اللہ لغفور رحیم شادییا حصول ملازمت کیلئے نہایت ہی کارگر ہے ۔ شادی اور حصول ملازمت کیلئے سورہ نحل کی اس آیت مبارکہ کو اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھا جائے اور پھر اسی آیت کو 313مرتبہ پڑھنے کے بعد آخر میں درود شریف گیارہ بار پڑھیںاور اللہ سے حصول مقصد کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل روزانہ مسلسل 41دن کرنے سے کامیابی انشا اللہ یقینی ہو گی ۔ اگر ملازمت کیلئے یہ عمل کیا جائے تو ملازمت مل جائے گی اور اگر شادی کیلئے پڑھا جائے تو شادی ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…