گجرات(آئی این پی ) گجرات کے علاقے بھدرمیں محنت کش نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی،ملزم کا بھائی روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ہفتہ کو گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ
کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔