ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہل کار شہید، جب کہ دو زخمی ہوگئے‘سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے ‘ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حملے میں محفوظ رہے۔ریجینل پولیس آفیسر (آر پی او) کریم خان کے مطابق، افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی پی او ڈی آئی خان ڈاکٹر زاہداللہ کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔
دھماکے میں ڈی پی او محفوظ رہے، جب کہ اسکواڈ میں شامل چار پولیس اہل کار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن دو اہ لکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او کلاچی سے شہر واپس آ رہے تھے کہ بارود مواد سے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔