منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اللہ اکبر ، اللہ اکبر۔۔ببانگ دہل اسرائیلی پارلیمنٹ میںاذان دینے والے بہادر مسلمان سیاستدان نے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں حرام کر دیں ،مسلم امہ کے دل خوش کر دئیے، یہ بہادر مسلمان کون ہے؟ جانئے

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ میں مساجد میں نماز کیلئے اذان دینے پر جب دو سال قبل پابندی کا بل منظور ہوا تو اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک بہادر مسلمان رکن اور سیاستدان احمد الطیبی نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے اذان دیدی تھی اور علی اعلان کہا تھا کہ کوئی نماز کیلئے اذان پر پابندی نہیں لگا سکتا۔ا حمد الطیبی کے اس جراتمندانہ اقدام پر پوری اسرائیلی پارلیمنٹ پر لرزہ طاری ہوگیا تھا ۔

احمد الطیبی نے اسرائیل کے اندر رہتے ہوئے غزہ کے بے بس اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر کے صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ احمد الطیبی صرف خطاب تک محدود نہیں بلکہ وہ اسرائیل کے واحد سیاستدان ہیں جو فلسطینیوں پر ظلم کرنے والی صیہونی فوج کیساتھ ہاتھاپائی تک کرتے نظر آتے ہیں۔احمد الطیبی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں جنہوں نے عملی سیاست شروع کرتے ہوئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں قدم رکھا۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسرائیل میں مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہونے والے مذہبی تشدد کا بھانڈا پھوڑا۔ بیت المقدس کی عبری یونیورسٹی سے میڈیکل سائنس کی سند حاصل کر نے والے احمد الطیبی 1993ء سے 1996ء تک سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کے سیاسی مشیر تھے تاہم اپنے اس عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد الطیبی نے اسرائیلی انتخابات میں حصہ لیا اور ”عربی تبدیلی تحریک“ کے ٹکٹ پر رکن اسرائیلی پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ ای میڈیا البلاغ کے مطابق فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے خلاف مزاحمتی عمل میں بھی الطیبی کا نمایاں کردار رہا،الاقصیٰ انتفاضہ کے نام سے مشہور تحریک میں وہ زخمی ہونے والے سب سے پہلےفلسطینی تھے۔اسرائیلی الیکشن کمیشن نے الطیبی کے الیکشن لڑنےپر پابندی عائد کر دی۔البتہ انہوں نے اپنے خلاف اس فیصلے کو معطل کروانے

میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2003ء کے انتخابات میں حصہ لیا اور ایک بار پھر کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے رکن بن گئے۔الطیبی نے نے 1996 میں ”عربی تبدیلی تحریک“ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی ،وہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور اس حوالے سے مشہور ہیں کہ انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کے خلاف قرارداد منظور ہونے کی شدید مخالفت کرتے

ہوئے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ہی اذان دی اور اسرائیلیوں کو چیلنج کیا کہ وہ اذان کی آواز کو روک کر دکھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…