اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125 دھاندلی کیس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 4 مئی تک موخر کر دی ہے اور اسی روز کیس کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 خواجہ سعید رفیق کے حلقے میں دھاندلی کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریکارڈ نامکمل ہونے پر فیصلہ 4 مئی تک موخر کر دیا ہے۔ این اے 125 میں انتخابی دھاندلی کیس کا فیصلہ جمعرات کے روز سنایا جانا تھا واضح رہے کہ حلقہ این اے 125 میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور انکی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر رکھا ہے۔