پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

کیا یہ واقعی آئی فون ایکس سے بھی بہتر فون ہے؟

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیاﺅمی نے 6 ماہ پہلے ہی اپنے بیزل لیس فلیگ شپ فون می مکس 2 کو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ ورژن می مکس 2 ایس بھی پیش کردیا گیا ہے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے تو یہ فون می مکس ٹو سے کچھ زیادہ مختلف نہیں مگر کچھ نمایاں اپ ڈیٹس ضرور کی گئی ہیں۔ شیاؤمی می مکس 2 دنگ کردینے والا فون جیسے نیا پراسیسر، وائرلیس چارجنگ اور نیا ڈوئل کیمرہ سسٹم۔

مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون آئی فون ایکس (10) سے بھی بہتر بلکہ اس وقت دستیاب سب سے بہترین فون ہے۔اس فون کو شنگھائی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا اور قیمت کے لحاظ سے آئی فون ایکس 50 فیصد سستا ہے۔5.99 انچ فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ سائیڈ اور ٹاپ پر بیزل موجود نہیں اور اسی وجہ سے 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی نیچے منتقل کردیا گیا ہے۔ایسا چینی کمپنی کی جانب سے آئی فون ایکس جیسے نوچ کی ضرورت سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ المونیم اور سرامکس باڈی والے فون میں اس کمپنی نے پہلی بار وائرلیس چارجنگ کی سہولت فراہم کی ہے، تاہم واٹر ریزیزٹنٹ جیسا اہم فیچر موجود نہیں۔  شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون اب پاکستان میں دستیاب فون کے بیک پر آئی فون ایکس طرح 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمروں کو بائیں جانب اوپری کونے میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے ایک وائیڈ اینگل لینس اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس ہے۔ یہ کیمرہ سیٹ اپ پورٹریٹ موڈ ایفیکٹس کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور کمپنی کے مطابق وائیڈ اینگل کیمرہ ‘اب تک استعمال کیا جانے والا سب سے بہترین کیمرہ’ ہےجو کہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس، 4 ایکسز آپٹیکل اسٹیبلائزیشن اور لارجر پکسلز کو سپورٹ کرتا ہے۔ پہلی بار شیاﺅمی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنے کیمرہ سافٹ وئیر سے منسلک کیا ہے۔اس فون میں سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی طرح کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ6 سے 8 جی بی ریم، 3400 ایم اے ایچ بیٹری، 64، 128 یا 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔ تاہم ایس ڈی کارڈ سپورت دستیاب نہیں۔ یہ فون فی الحال چین میں 3299 یوآن (60 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…