اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا مقدمہ سیکریٹری فاٹا کو منتقل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف جوناتھن ہینکس کے خلاف ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا مقدمہ درج کیا اور اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ ہماری حدود میں نہیں ہوا اس لئے درج کیا گیا مقدمہ سیکرٹری فاٹا کو منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2009 میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے ایک اسکول پر ڈرون حملے کا مقدمہ سابق سی آئی اے اسٹیشن چیف کے خلاف درج کرنے کاحکم دیا تھا۔