اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف میموگیٹ پر عدالت جانے کو غلطی قرار دے کر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے موقف کو درست ثابت کر دیا،
چوہدری نثار علی خان نےمیمو گیٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کی مخالفت کی تھی تاہم پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا تھا اور ان میں سے 2رہنما شاہدخاقان عباسی کی کابینہ میں اہم وزارتوں پر فائز ہیں ۔منگل کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے غی رسمی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک سوال پر اعتراف کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف میمو گیٹ میں سپریم کورٹ جانا غلطی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جس اجلاس میں میموگیٹ میں سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ ہوا تھا اس اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ میمو گیٹ میں سپریم کورٹ ہرگز نہیں جانا چاہیے، تاہم کئی مسلم لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ہر حال میں سپریم کورٹ جائیں، چوہدری نثار علی خان سپریم کورٹ جانے کے سخت مخالف تھے، جب نواز شریف سپریم کورٹ گئے تو مشورہ دینے والے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔)تو مشورہ دینے والے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔