منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے جواب میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا بھی بھرپور خیر مقدم،ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے جواب میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا بھی بھرپور خیر مقدم،ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ میں پہنچ گئے اور اس ملاقات کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے تو چیف جسٹس نے دروازے پر ان کا استقبال کیا

اور دونوں کے درمیان ملاقات شروع ہوئی۔بتایاجارہاہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قانونی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ یہ پہلی بارہے جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے ،یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک میں عدلیہ اور حکومت کے مابین تناؤ کی سی کیفیت ہے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے گزشتہ روز ہی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہر صورت ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے ذمے لگایاہوا ہے کہ آپ میری ہر صورت چیف جسٹس سے ملاقات کا بندوبست کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس کا کیا کام ہے کہ وزیراعظم ان سے ملنے کی درخواستیں کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدالتوں کو گالیاں بکتے ہیں اور پھر ملاقات کی خواہش کا اظہاربھی کرتے ہیں، واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر کافی اعتراضات کرچکے ہیں اور انہوں نے چیئرمین سینٹ کو بدلنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ۔چوہدری غلام حسین نے گزشتہ روز ہی دعویٰ کیا تھا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…