منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

کہاں ہے حسین حقانی؟ گرفتاری کیلئے حکومت نے اب تک کیا، کیا؟ حیرت انگیز انکشاف، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہاں ہے حسین حقانی؟ کہاں ہیں ڈی جی ایف آئی اے ؟ بتایاجائے حسین حقانی کی گرفتاری سے متعلق کیا پیشرفت ہوئی؟ ۔ منگل کو میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانا اور درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے

ایف آئی اے کے نمائندے سے استفسار کیا کہ سرکاری حکام نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خزانہ سے کوئی جواب نہیں ملا، وزارت خارجہ نے کچھ پیشرفت کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ معاملہ زیادہ لمبا نہیں ہوگیا؟ بتایا جارہاہے کہ وہ وزارت خارجہ کی اپنی حدود ہیں ٗوزارت خارجہ کی کیا حدود ہیں ، بتایا جائے؟حکام نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ کو ایک بیگ ملنا ہے اس میں دستاویزات ہونگی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ تشریف لے آئیں ، یہ دو ہی وزارتیں کیس سے متعلق ہیں ٗوزراء کو بلالیں یا پھر سیکریٹریز آجائیں ٗیہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے ، ایک آدمی انڈر ٹیکنگ دے کر بھاگ گیا ہے ٗاب یہ اس عدالت کی بھی عزت کا معاملہ ہے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار کو طلب کرکے پوچھا بتایا جائے امریکا میں موجود حسین حقانی کو کب تک گرفتارکرکے واپس لایاجائے گا، ہم ابھی تک ہونے والی پیشرفت سے مطمئن نہیں، اب تک جو ہوا وہ صرف آنکھ کا دھوکا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات ہورہی ہیں، ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوچکاہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی آر سے متعلق صرف ایک اسٹپ لیا گیاہے، ہم سمجھ رہے تھے وارنٹ بھی جاری ہوگئے ہونگے۔رانا وقار نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ انٹرپول سے دوبارہ رابطہ کرینگے، کچھ دستاویزات واشنگٹن میں موجود ہے

اس وجہ سے تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر وزیرداخلہ اور وزیر خارجہ کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹریز کے پاس زیادہ معلومات ہوتی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک بندہ عدالت کو یقین دہانی کرا کر ملک سے کیسے بھاگ گیا ٗ یہ عدالت کی عزت کا معاملہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم حسین حقانی کو پاکستان لانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں اور حکومتی رپورٹس عدالت کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان نے دونوں سیکرٹریز کی طلبی کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے سیکرٹریز کو (آج) طلب کرلیا۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…