جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

نقیب اللہ محسود قتل کیس، راؤ انوار اب کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف،آئی جی سندھ نے وضاحت کردی

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نقیب اللہ محسود قتل کیس، راؤ انوار اب کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف،آئی جی سندھ نے وضاحت کردی، تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹوئٹی کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں تاہم اب لیاقت نیشنل اسپتال اور آغا خان اسپتال جانے والے راستوں کو بند نہیں کیا جائے ۔منگل کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سکیورٹی ہمارے کے لیے چیلنج ہے ۔راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا ہے ۔سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے ۔راؤ انوار کے اکاؤنٹس سے متعلق ہمیں کچھ پتا نہیں ہے ۔ان کے اکاؤنٹس پہلے بند تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کھول دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں ۔اب لیاقت نیشنل اور آغا خان اسپتال کے راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا ۔اس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔ان میچز کی سکیورٹی بھی پی ایس ایل کے میچ جیسی ہی رکھی جائے گی۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ 2012 کے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے پھر سے بھرتی کے مواقع دیے گئے ہیں ۔میریٹ پر پورا اترنے والوں کو بھرتی کیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…