اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر خورشید کلیم سے کہا ہے کہ آپ ہمارے بھی پیر ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرپیرخورشید کلیم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پیر خورشید سے مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے علاقے اور ہمارے بھی پیر ہیں، ہم آپ کو مانتے ہیں ٗ ہم سے مل کر جائیے گا۔