بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مغل ، ہسپانوی طرز تعمیر کا شاہکار نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل تیار،جہاز دھند میں بھی لینڈ ہوسکیں گے،رن وے کتنا طویل ہے؟

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مغل اور ہسپانوی طرز تعمیر کے شاہکار نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو کیا جائیگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود تمام اداروں کو اپنے دفاتر 31 مارچ تک نئے ایئرپورٹ پرمنتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ٗجدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ ماہ سے کام شروع کر دیگا۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے

پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ٗ یہاں ایک فائیو اسٹار، ایک تھری اسٹار ہوٹل اور اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر ہو گا۔ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔ڈائریکٹر پلاننگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔ایئرپورٹ پر کارگو ویلیج بھی بنایا گیا ہے ٗ گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے کام شروع کر دیا ہے۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے تین کلومیٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کیلئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے 4 ہزار جوان اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ جدید ترین لیزر سیکیورٹی سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…