جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کا مریضوں کے لئے تجویز کردہ سستے نسخے اخبارات میں شائع کرنے کا حکم

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں غیر معیاری سٹنٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کے دورے کا عندیہ دیدیتے ہو ئے کہا کہ ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے کے پی کے جاؤں، دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں، پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آوٹ سورس کیاہے ۔منگل کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے غیر معیاری سٹنٹ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایمر جنسی میں کونسی ضروری ادویات اور آلات ہونے چاہیے دل، بلڈ پریشر، اور شوگر کے مریضوں کے لئے ادویات کا نسخہ دیں اورنسخہ ایسا ہونا چاہئے کہ 5 سو روپے سے ایک ہزار تک کی ماہانہ ادویات آجائیں ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں جس پر سرجن جنرل آف پاکستان ڈاکٹر اظہر کیانی نے دونوں نسخے عدالت میں پیش کر دیئے تو عدالت نے کہا کہ تمام حکومتیں اپنے ہسپتالوں میں متعلقہ ضروری ادویات اور آلات کو یقینی بنائیں اور مریضوں کے لئے تجویز کردہ سستے نسخے کو اخبارات میں شائع کیا جائے، کسی حکومت کو اس نسخے پر اعتراض ہو تو وہ درخواست داخل کرسکتے ہیں چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مریض کے ور ثا کو ادویات ہسپتال سے باہر سے لانا پڑتی ہیں مخصوص امراض کے مریضوں کو ادویات لیباریٹری ٹیسٹ کے بغیر نہیں ملتی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے آئیندہ ہفتے خیبر پختونخواہ جاؤں ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آؤٹ سورس کیاہے ڈائیلاسز کے اخراجات کو بھی نیچے لانا ہے اوراب سٹنٹ کا علاج ساٹھ ہزار اور ایک لاکھ میں ہوگا بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…