لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی ہیڈ کوچ وقاریونس کے مستقبل کا فیصلہ ”سوچ بچار“کے بعد کرے گا۔چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں،آئندہ جمعرات کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کرنے کیلیے بنگلہ دیش جاو¿ں گا،زمبابوے کا کراچی میں میچ کرانے کے حوالے سے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہیڈکوچ وقار یونس کو ہٹائے جانے یا آرام دینے کے بارے میں افواہیں گردش میں ہیں۔
ان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ٹور مکمل ہونے پر سوچ بچار کے بعد کریں گے، فی الحال آئندہ جمعرات کو بنگلہ دیش جانے کا پروگرام ہے جہاں ٹیم مینجمنٹ، دونوں کپتانوں اور کھلاڑیوں سے ٹیم کی ون ڈے اور ٹوئنٹی20میں خراب کارکردگی پر بات چیت ہوگی، اس سے قبل پاکستان میں شاہد آفریدی سے بھی ملاقات کروں گا۔
ایک سوال پر چیئرمین نے بتایا کہ زمبابوے کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان ضرور آئے گی، ہمارے لیے یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے،سیکیورٹی وفد 4 مئی کو انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے لاہور آ رہا ہے جس کیلیے ہوم ورک مکمل کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بدھ کو ملاقات ہوئی، انھوں نے سیکیورٹی کے ساتھ ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی، کراچی میں بھی ایک یا2میچز کا انعقاد چاہتے تھے لیکن تکنیکی مسائل آڑے آرہے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اجازت ملنا دشوار تھا،البتہ پوری امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس حوالے سے رکاوٹیں بھی دور ہوجائیں گی اور شہر قائد کے باسی بھی میچز کا لطف اٹھا سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ کے مسائل کی اصل وجوہات ڈومیسٹک مقابلوں میں تلاش کی جاسکتی ہیں،کھلاڑیوں کی مقدار زیادہ اور معیار کم ہے،آئندہ سیزن میں ٹیموں کی تعداد کم کریں گے۔
کوچ کے مستقبل کا فیصلہ بورڈ ”سوچ بچار“کے بعد کرے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی















































