ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بنی گالہ تعمیر ات کیس،پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے کیوں نہ انہیں بلالیں، سپر یم کو رٹ

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)بنی گالہ تعمیر ات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ رانا ثنااللہ کوبلالیں، پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے،مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے، عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں جن کوبلاناہے ان کے نام دے دیں مسائل کاحل نکالیں بصورت دیگرقانون اپناراستہ خود بنائے لے گا، بنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے۔

منگل کے روز بنی گالہ تعمیرات تجاوزات کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے رابطہ نہیں ہو سکا طارق فضل چوہدری بیرون ملک ہیں مزید وقت دے دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا وقت ہی تو نہیں ہے ہم تو آج اس کیس کو نمٹانا چاہتے تھے آج تمام فریق بیٹھ جائیں اور مسائل کا حل نکالیں آج فریقین کو سن کر فیصلہ کر لیتے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ تین مسلے ہیں ایک ایشو بوٹینیکل گارڈن میں تجاوزات کا ہے دوسرا ایشو غیر قانونی تعمیرات کا ہے، جو تعمیرات ہو چکی ہیں، انکو ریگولر کریں یا جرمانہ کریں تیسرا ایشو راول ڈیم میں گندے پانی کا ہے اس کیس کو مزید لمبا نہیں کر سکتے چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کو ریگولر کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے، ریگولر کرنے سے قبل سیٹلائٹ سروے کرانا پڑے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خط لکھنے سے بہتر ہے فائل لے کر خود وزارت چلے جائیں ہر چیز کا حل موجود ہے لیکن کام کرنے کا عزم ہونا چاہیے دوران سماعت سرکاری وکیل نے حد بندی کے معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو بلانے کا کہا تو چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ رانا ثنااللہ کوبلالیں،

پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں جن کوبلاناہے ان کے نام دے دیں مسائل کاحل نکالیں بصورت دیگرقانون اپناراستہ خود بنائے گابنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے عدالت نے راول ڈیم پرسرکاری اراضی لیز پرلینے والوں کونوٹس جاری کردئیے چیف جسٹس نے کہا کہ اصل ایشو راول ڈیم کو گندگی سے بچاناہے

مہربانی کرکے جھیل میں گنداپانی روکنے کاپلان دیاجائے جس پر چئیرمین سی ڈی اے نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ راول ڈیم کوآلودہ پانی سے بچانے کے لیے مقامی مکین گھروں میں سیپٹک ٹینک بنائیں گے جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے کہا سیپٹک ٹینک بنانا عارضی حل ہے بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…