اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تکذیب نکاح کیس، اداکارہ میرا کا جھوٹ پکڑا گیا، نکاح خواں کے عدالت میں بیان نے سارا معاملے کا رخ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں نکاح خواں کے عدالت میں بیان نے سارا معاملے کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا ہے ۔ نکاح خواں نے نکاح نامہ اصلی ہونے کی تصدیق کر دی ۔ لاہور کی مقامی عدالت میں نکاح خواں
حامد خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ میرا کا نکاح حقیقت پر مبنی ہے۔ میرا اور عتیق الرحمن کا نکاح گواہان کی موجودگی میں خود پڑھایا۔ نکاح خواں نے مزید کہا کہ میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا گیا اور عدالت میں جمع کرایا گیا نکاح نامہ اصلی ہے۔جج بابر ندیم نے نکاح خواں کے بیان کے بعد اداکارہ میرا کے وکلا کو عدالت میں بحث کیلئے 2بجے طلب کر لیا ہے۔