پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لاہور،3 بچوں کی ہلاکت زہریلی ٹافیاں کھانے سے نہیں ہوئی بلکہ !ایسی وجہ سامنے آگئی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیقات کو حتمی شکل دینے کے لیے پوسٹمام رپورٹ اور پولیس رپورٹ کو بھی سامنے رکھا جائے گا، مناواں کے علاقہ میں مبینہ طو رپر زہریلی چیز کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3بچوں کی ہلاکت کے معاملہ پر پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران کچن سے نیند کی گولیوں کا پیکٹ بھی برآمد کیا جس میں سے کچھ گولیاں نکلی ہوئی تھیں۔

شک ظاہر کیاجارہاہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں نے یہی گولیاں کھائی تھیں جن کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی، مزیدتفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور علاقے سے اکٹھی کی جانے والی ٹافیوں کے تجزیئے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے،دریں اثناء مناواں میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے 3 بچوں کی ہلاکت پرڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کیمطابق مبینہ طور پر مناواں میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سروسز ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور لواحقین ، ایم ایس سروسزہسپتال سے ملاقات کی۔ڈی جی فوڈنورالامین مینگل کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے حادثے کی جانچ اور وجوہات کا فوری پتہ چلانے کیلئے جائے حادثہ کا دورہ کیا ۔ ٹیکنکل ٹیم نے200 میڑ کی حدود میں موجود تمام دوکانوں سے ٹافیوں کے سیمپل جمع کر کے ہنگامی طور پر بند کروا دیا ۔ ٹیم نے گھر میں موجود ادویات،پانی اور کھانے کے سیمپل بھی حاصل کیے۔ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعدڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ بظاہر واقعہ میں زہریلی ٹافیوں کا شبہ ظاہر کیا جا ریا ہے جبکہ واقع کی اصل وجوہات پولیس رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ٹافیوں میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں ملوث افراد اور کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…