ورجینیا(آئی این پی ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اورعوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی پاک امریکہ تعلقات میں حائل خلیج کم کر نے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔ورجینیامیں پاک امریکہ پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اورعوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور د یا۔
اور کہاکہ پاکستانی نژاد امریکی پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات میں حائل خلیج کم کر نے، باہمی تعلقات کو فعال ، اور مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔دریں اثنا جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے امریکی صدر کی نائب معاون لیساکرٹس نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکر کام کرنے سے دونوں ملکوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباددی ۔