منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تارکین وطن کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہئے ،سپریم کورٹ

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے کہا کہ تارکین وطن کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہئے‘ یہ سہولت دینے کے لئے قانون سازی کرنی پڑے گی‘ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا‘ پاکستان میں رہنے والوں پر ہم بھی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے‘ چیف جسٹس نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں؟ لوگ مسائل لیکر آتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے۔

پیر کو سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے احسن اقبال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے اہم لوگ ہیں لوگوں کو قیادت دینی ہے لوگ مسائل لیکر آتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں بھی عوامی مفاد کا ایک معاملہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں سات سال سے پوسٹ گریجویٹ کالج کے منصوبے منظور کرارکھے ہیں لڑکیوں کا کالج عدالتی حکم کے باعث نہیں بن سکا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ عدالتوں کو دشمن سمجھتے ہیں؟ ہم اس معاملے کی فائل منگوالیتے ہیں۔ آپ کابینہ کے بڑے ذمہ دار وزیر ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ یہ سہولت دینے کے لئے قانون سازی کرنی پڑے گی۔ تارکین وطن کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہئے احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ چاہتی ہے کہ شناختی کارڈ کی فیس پر تارکین وطن کو ریلیف ملے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والوں پر ہم بھی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…