ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں ٗچوہدری نثار علی خان کو نہیں لگیں ٗ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ٗآصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور ان کے ساتھ نثار
علی خان کے اچھے تعلقا ت ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ چورہدری نثار علی خان کا اب بھی بہت احترام کرتا ہوں اور کرتا رہونگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں لیکن نثار علی خان کو نہیں لگیں ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے ۔