اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ کرے گا‘ انتخابات میں پارتی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرتا۔ اتوار کو
ترجمان وزیراعظم نے پرویز رشید کے چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی ٹکٹ سے متعلق فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ انتخابی ٹکٹ سے متعلق کوئی ایک فرد فیصلہ نہیں کرتا۔ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ (ن) لیگ کا پارلیمانی بورڈ کرتا ہے۔ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔