اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا قصور میں مسیحی جوڑے کو بھٹہ میں زندہ جلانے کے 20 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم ،ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ رادھا کشن میں جوڑے کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان فریاد، بابر علی، اسلام دین، ذوالفقار علی، ارشد علی، جاوید، عابد، صابر،
محمد شریف، سرفراز، سلطان، آفتاب، محمد اشرف، عابد حسن، آصف اور اویس سمیت 20 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ عدالت اس سے قبل اسی کیس میں 5 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 10 کو دو، دو سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم نے اینٹھوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے مسیحی میاں بیوی 25 سالہ شمع اوراس کے شوہر شہزاد پر قرآن پاک کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا اور بعد میں ان کی لاشیں جلا دی تھیں۔