ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر بارش ہوگی یا نہیں؟درجہ حرارت کتنا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بارش کی مداخلت کا ایک فیصد بھی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی شام پی ایس ایل فائنل کے آغاز کے وقت بھی کراچی میں موسم صاف رہے گا اور بارش کا بالکل بھی امکان نہیں۔

میچ کے دوران شہر کا درجہ حرارت 30 اور 31 سینیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہوگا۔اگرچہ پاکستان بالخصوص کراچی میں رہنے والوں کیلئے تو یہ ایک خوشگوار شام ہوگی تاہم غیرملکی کھلاڑی تھوڑی گرمی محسوس کرسکتے ہیں۔تاہم میچ کے اختتام تک درجہ حرارت بتدریج کم ہو کر 27 اور 28 سینیٹی گریڈ تک آجائے گا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ کر 43 فیصد ہوجائے گا لہذا امکان ہے کہ فائنل میچ کی دوسری اننگز میں گراؤنڈ میں گرنے والی شبنم بھی اپنا اثر دکھا سکتی ہے۔دریں اثناء وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ذیرصدارت اجلاس میں 25 مارچ 2018 کوہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر سیکیورٹی اور پروٹوکول مینجمنٹ جیسے امور ولائحہ عمل کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے بعداذاں اجلاس شرکاء نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا خصوصی دورہ کیا اور پارکنگ لاٹس/مارشلنگ ایریا کا بھی وزٹ کیا اور جملہ ضروری امور واقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں سیکریٹری جی اے ,سیکریٹری داخلہ سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی سیکٹرکمانڈربھٹائی رینجرز, ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے علاوہ ڈائریکٹرسیکیورٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شرکت کی۔ دوران اجلاس وزیرداخلہ سندھ کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچ کی مناسبت سے ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں ومندوبین کی سیکیورٹی کے ضمن میں ائیرپورٹ تا اسٹیڈیم کے

تمام مرکزی روٹس رہائشی ہوٹلز وغیرہ کے لیئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو عین پلان کے مطابق نافذالعمل بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام پولیس ڈپلائمنٹ کو وقتاً فوقتاً بریفنگ کے بھی اقدامات لازمی بنائے جارہے ہیں تاکہ جملہ حفاظتی اقدامات کو ہرسطح پر فول پروف بنایا جاسکے ۔وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ غیرمعمولی مربوط اور کامیاب سیکیورٹی اقدامات سے ناصرف بین الاقوامی سطح پر امن وامان کے اقدامات کو سراہا جائیگا بلکہ پاکستان کی سطح پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بھی یقینی ہوجائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…