بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ڈبے کے دودھ کا معاملہ،ڈبے پر یہ چیز واضح لکھنا ہو گی ورنہ۔۔ چیف جسٹس نے نجی کمپنیوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹریگ ڈیسک)آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فارمولا دودھ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔نجی کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے ڈبے پر دودھ لکھے پر اعتراضات اٹھا دئیے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے استفسار کیا

کہ کیا ہدایت کے مطابق کمپنی نے ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ دودھ نہیں بلکہ فارمولا دودھ ہے ۔ اعتزاز احسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ 6ماہ سے بڑے بچے کیلئےفارمولا ہے دودھ ہیں۔ڈبے پر یہ بھی لکھ دیا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے بہترین غذا ہےجس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈبے اس پر لکھ دیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں، جب تک واضح طور پر ڈبے پر یہ نہیں لکھیں گے کہ یہ قدرتی دودھ نہیں تب تک ہم اجازت نہیں دینگے۔ چیف جسٹس نے نجی کمپنی کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں لکھ دیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں ہے۔ اس موقع پر نجی کمپنیوں کی جانب سے فارمولا دودھ کا اشتہار بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر نجی کمپنی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ ان کی جگہ ان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ جونیئر وکیل کے نامناسب روئیے پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کی لا فرم کو 10ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس پر بیرسٹر اعتزاز احسن اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ بھی ہوا تھا جس پر اعتزاز احسن نے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔چیف جسٹس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی بڑی لا فرم سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ عدالت پر دبائو ڈالا جائے اور مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…