اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مردم و خانہ شماری کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مردم شماری اور خانہ شماری پر 14 ارب 50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ تمام تر اخراجات وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر برداشت کریں گی جبکہ مردم شماری کے عبوری نتائج جون 2016ء میں دستیاب ہوں گے اور ضلع وار اعدادوشمار اور نتائج دسمبر 2017ءتک مکمل کئے جائیں گے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے مردم اور خانہ شماری کے لئے تمام وسائل فراہم کرنے کا یقین دلا دیا ہے۔ مردم شماری کے طریقہ کار کی منظوری گورننگ کونسل کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔