ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دل کہتاہے کہ ایسافیصلہ آئیگا،اسی سال الیکشن ،عمران خان

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں، اگلی سماعت پر 74 حلقوں کے ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے اور دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات اسی سال ہوں گے.این اے 246 کے انتخاب میں ایم کیو ایم نے دہشت پھیلائی اور ایسی دہشت 2013 کے انتخابات میں بھی نہیں تھی لہٰذا این اے 246 میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک ہے اور اس کے جیتنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کو جواب دے دیا ہے اب گواہوں کو بلائیں گے جس کے لیے مشاورت جاری ہے، ہمارے پاس دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں، اگلی سماعت پر 74 حلقوں کے ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے اور دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات اسی سال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی میں مدد دینے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیرمین بنا دیا گیا جہاں نظام کی خرابی کی تصدیق شہریار خان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے انتخاب میں ایم کیو ایم نے دہشت پھیلائی اور ایسی دہشت 2013 کے انتخابات میں بھی نہیں تھی لہٰذا این اے 246 میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک ہے اور اس کے جیتنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ٹارگٹ کلر چاہے تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کا ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ کراچی کے سرمایہ کار خوف کی فضا کے باعث شہر چھوڑ کر جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…