نیویارک(نیوزڈیسک ) اقوام متحدہ کی انکوائری کمیٹی نے اسرائیل کو غزہ میں جارحیت کا ذمے دار قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس کے مطابق 2014 میں اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں اور کیمپوں پرجان بوجھ کر فضائی بمباری اورٹینکوں سے شیلنگ کی جس سے بڑے پیمانی پرجانی نقصان ہوا۔ نشانہ بنائی گئی عمارت میں 3 ہزارشہری سورہے تھے بم گرتے ہی عمارت خون ا?لود کپڑوں ، بستروں اور ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں