نیویارک / تہران(نیوزڈیسک ) امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہے جس سے دنیاکو مزیدمحفوظ بنانے میں مددملے گی۔ادھرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امیدظاہر کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران حساس ایٹمی معاملے پرشفافیت کامظاہرہ کرے گا۔ عالمی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کاکہنا تھاکہ پوری دنیاکہیں بھی ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کے حق میں نہیں۔ اگرامریکا اور اتحادی ممالک ایران کے ساتھ مذاکرات کی حدودکو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں توایٹمی ہتھیاروں کے لیے خام مال کی رسائی کے تمام راستے نہ صرف بندکیے جاسکتے ہیں بلکہ عالمی برادری کوبھی اعتمادمیں لیاجا سکتاہے کہ اس کاایٹمی پروگرام مکمل پرامن ہے۔دوسری جانب اپنے خطاب میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہاکہ وہ یہ نہیں کہتے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیارتیارکرلیے ہیں لیکن ایران کومعلومات شفاف بنانا ہوں گی۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقات کی جس میں ایٹمی معاملے سمیت دیگراہم امور زیربحث آئے۔ ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن سیدحسنین موسویان نے کہاہے کہ عالمی طاقتیں اورایران جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی اتفاق رائے تک پہنچ بھی جائیں توپسندیدہ فیصلہ نہیں ہوگا عالمی طاقتوں نے دنیاکی ایٹمی ٹیکنالوجی کی تاریخ میں پہلی بارایک ملک میں جوہری افزودگی کواصولی طورپر قبول کرلیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کواقوام متحدہ کی سب سے بڑی ترجیح قراردیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































