جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شادی کی خاطر کرکٹرعثمان خواجہ کی آسٹریلوی منگیتر نے اسلام قبول کرلیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل میکلیلن نے اسلام قبول کرلیا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کرکٹر عثمان خواجہ کی 22 سالہ منگیتر نے اسلام قبول کرلیا جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ خود کیا، عثمان یا ان کے اہلخانہ کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ریچل میکلیلن کا تعلق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے ہے اور دونوں گزشتہ ایک سال سے رابطے میں تھے جب کہ عثمان خواجہ

اور ریچل اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ریچل کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے پہلے انہیں اسلام کے بارے میں صرف اتنا ہی معلوم تھا جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے۔ریچل نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے قبل نہیں اسلام سے متعلق دہشت گردی اور بری چیزیں ہی پڑھنے اور سننے کو ملیں لیکن عثمان سے قریبی تعلق نے ان کا ذہن تبدیل کیا۔  کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے، جب ریچل کے ساتھ ان کی قربت ہوئی تو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں برا بھلا کہا اور جب انہوں نے ریچل کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کیں تو ان کے کچھ مسلمان ساتھیوں نے کہا کہ ریچل کے ساتھ رشتہ حرام ہے اور وہ مسلمان نہیں۔آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریچل پر اسلام قبول کرنے کے لئے کبھی دباؤ نہیں ڈالا اور قبول اسلام کا فیصلہ ریچل کا ذاتی فیصلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…