ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا شواہد پیش کرنے سے معذوری کا اظہار

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب میں شواہد پیش کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہر صورت میں انتخابات جیتنا چاہتی تھی، جس کے لئے ن لیگ نے انتخابات کے لئے باقاعدہ سیل بنایا، 2013 کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا جو پنجاب، سندھ اور بلوچستان تک محدود تھا، منصوبہ سازوں نے دھاندلی کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو آگاہ کیا تھا۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی منظم دھاندلی کے منصوبے میں ریٹرننگ افسران نے ہر ممکن مدد فراہم کی، باقی جماعتیں اور افراد بھی دھاندلی میں شریک ہوسکتے ہیں تاہم عام انتخابات میں دھاندلی کی اصل منصوبہ ساز مسلم لیگ (ن) ہے۔ دھاندلی کے الزامات سے متعلق 74 قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے متعلق مواد جمع کرائے جاچکے ہیں جوڈیشل کمیشن نجم سیٹھی اور انتخابات کے وقت کے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر کے جرح کرے۔دھاندلی سے متعلق شواہد سے متعلق سوال پر تحریک انصاف نے اپنے تحریری جواب میں شواہد فراہم کرنے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف الزامات سے متعلق ممکنہ حد تک ثبوت فراہم کر چکی ہے تاہم شواہد تک رسائی نہیں رکھتی، اس لئے انتخابی ریکارڈ کی معائنہ رپورٹ اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے نتائج پر بھی انحصار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد پر انحصار کرنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…